آئندہ الیکشن ہمارا ہوگا،نتائج پہلے سے دے رہا ہوں ،عمران خان کا دعویٰ
15 مارچ 2018 (21:43) 2018-03-15

ملتان:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں .ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں پوری محنت کریں گے . قوم تیار ہے 2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی .شہباز شریف تم بہت بڑے 2 نمبر ہو، اب تمہاری باری ہے۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں پوری محنت کریں گے اور قوم تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کا ہوگا اس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے تاہم شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے .یہ اسی طرح ہے جیسے کسی مریض کو دوا کی ضرورت ہو اور آپ اسے موٹرسائیکل تھمادیں۔چیئرمین نے کہا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں .ان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کردیا اب ان کی باری ہے . یہ لمبی اندھیرے رات 2018 کے الیکشن میں ختم ہوگی ¾2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پیسہ، کمیشن باہر لے جانا، اب دونوں بھائیوں کی پارٹنر شپ ختم ہوچکی، یہ بھی جائیں گے . ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا اور دونوں اکٹھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پیسے بنانے کے لیے میٹرو جیسے منصوبے شروع کیے، 50ارب روپے میٹرو کی خالی بسوں پرلگا دیئے گئے ¾شہریوں کومیٹرو نہیں ہسپتالوں اور سکولوں کی ضرورت ہے۔ ملتان کی عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف تم بہت بڑے 2 نمبر ہو، اب تمہاری باری ہے۔


ای پیپر