کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں ,چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات
15 مارچ 2018 (21:38) 2018-03-15

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں .آج ان لوگوں پر بات نہیں کروں گا .پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بڑے سے بڑے چیلنج کا حل نکال لیتی ہے پاکستانی اپنی قومیت پر کبھی مٹی نہ آنے دے .

پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے .قائد اور اقبال نے تعلیم مغرب سے حاصل کی تاہم ان میں پاکستانیت عیاں تھی، جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتی ان کا کوئی مستقبل نہیں، پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنے والا ملک ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ غیرملکی جنرل نے پوچھا اپنے فوجیوں کو کیا کھلاتے ہیں تو جواب دیا ایمان اور عزم، پاکستان کمال ملک ہے جہاں غریب آدمی کے پاس دو کھجوریں ہوں تو ایک صدقہ کر دیتا ہے۔


ای پیپر