پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو اہم میچ میں شکست دیدی
15 مارچ 2018 (20:42) 2018-03-15

شارجہ میں کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئین پشاور زلمی نے کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 181 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 137 رنز ہی بناسکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، بابر اعظم اور جوئے ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈینلی کھاتہ کھولے بغیر ہی حسن علی کا شکار بن گئے۔جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہاب ریاض نے انہیں بھی کھاتہ کھولنے کی مہلت نہ دی اور وہ بھی بنا کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

دو کھلاڑیوں کے جلد آو¿ٹ ہوجانے کے بعد لیام ڈاسن نے کراچی کے مڈل آرڈر کو اڑا کر رکھ دیا، انہوں نے مورگن، روی بوپارا اور شاہد آفریدی جیسے اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میچ میں پشاور کی گرفت مضبوط کردی۔پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن کی اننگز بھی 5 رنز تک ہی محدود رہی جب کہ روی بوپارا بھی 7 رنز ہی بناسکے تاہم شاہد آفریدی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 بلند وبانگ چھکے لگائے مگر وہ بھی 26 رنز پر ہمت ہار گئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کیا تاہم حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوگئے، ون ڈاو¿ن آنے والے ڈیوان اسمتھ بھی صرف 15 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ڈیوان اسمتھ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ویسلز بھی عثمان خان کی گیند پر روی بوپارہ کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر کامران اکمل نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 75 رنز بنائے، سعد نسیم نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے تاہم 160 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کامران اکمل اور عثمان خان کے ا?و¿ٹ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے کراچی کنگز کے بولرز کو ا?ڑے ہاتھوں لیا اور 15 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بناڈالے، ڈیرن سیمی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی۔


ای پیپر