ایران کے الزامات جھوٹے اور مضحکہ خیز ہیں : امریکہ
15 مارچ 2018 (18:56) 2018-03-15


واشنگٹن : امریکہ نے مضحکہ خیز اور کھلا جھوٹ پر مبنی ایرانی الزامات کو مسترد کیا ہے، جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج داعش کے شدت پسندوں کی حمایت کر رہی ہے۔


افغانستان میں امریکہ کے سفیر، جان بیس نے ایران کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کیا ہے۔بیس نے کہا کہ ایران کو چاہیئے کہ وہ اپنا دھیان فغان حکومت کی امن کی کوششوں کی حمایت پر دے ناکہ دروغ گوئی پھیلانے پر۔حقائق صاف ظاہر ہیں کہ امریکی فوجوں نے داعش خوراسان کے 1000 سے زائد لڑاکوں کا میدان جنگ میں صفایا کیا ہے جب کہ امریکہ اور فغان قومی دفاع اور سلامتی فواج نے فغانستان میں دولت اسلامیہ خوراسان کی موجودگی پر کاری ضرب لگائی ہے۔


یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف نے اس ہفتے کے وائل میں الزام لگایا کہ میدان جنگ اور مشرقی افغان قیدخانے کے نامعلوم مقامات سے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر داعش کے شدت پسندوں کی امداد کرتے اور انھیں پروازوں کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


ای پیپر