میرا انتخاب بیلٹ باکس کے ذریعے ہوا کسی تیسری قوت نے منتخب نہیں کیا ،صادق سنجرانی
15 مارچ 2018 (18:40) 2018-03-15

اسلام آباد :نومنتخب چیئرمین سینٹ سنجرانی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ سینٹ تاریخ کے شفاف ترین الیکشن تھے چھوٹے صوبوں سے بھی صدر وزیر اعظم اور چیئرمین سینٹ بننا چاہے ۔فیڈریشن کی خاطر نواز شریف سے بھی ملنے جاﺅ ں گا ۔مسلم لیگ ن اور حکمران اتحادی جماعتوں نے بھی ووٹ دئیے ہیں ۔ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والوں کو اپنا محاصبہ کرنا چاہے ۔رضا ربانی اور ظفر الحق بھائی کی طرح ہیں ۔ایوان کو چلانے میں انہیں تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ۔

میرا انتخاب بیلٹ باکس کے ذریعے ہوا کسی تیسیر قوت نے منتخب نہیں کیا ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پورے بلوچستان میں عوام بہت خوش ہیں۔تمام صوبوں سے صدر وزیرا عظم چیئرمین سینٹ بننا چاہے ۔پاکستان اور وفاق کی مضبوطی سے چھوٹے صوبوں کے اندر احساس محرومی ختم ہو گا ۔میں صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کا منتخب چیئرمین سینٹ ہوں۔


ای پیپر