چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے ،سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج

15 مارچ 2018 (17:19)

اسلام آباد: سینٹ الیکشن کا شور شرابا ابھی جاری تھا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں اداکرتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، صادق سنجرانی کی اس وقت عمرتقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی کم سے کم عمر 45 سال ہے لہذا صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

مزیدخبریں