انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے
15 مارچ 2018 (16:25)

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اب سے کچھ دیر بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پشاور زلمی ایونٹ میں رہنے کے لئے بقا کی جنگ لڑے گی جب کہ آج دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے پشاور زلمی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیوں کہ اس کے پاس ایونٹ کے 2 میچز ہیں اور ایک میچ میں بھی شکست اسے ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔


ای پیپر