کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
15 مارچ 2018 (15:50)

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز جس نے پہلے دونوں ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ۔تیسرے سال آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہو نے کے بعد مشکل صورتحال کا شکار دکھائی دیتی ہے ۔

ابھی فی الحال کچھ میچوں کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی صورتحال واضح ہو جائے گی ۔لیکن کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے تمام اہم غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے ۔انگلینڈ کے 37سالہ سابق ٹیسٹ کیون پیٹرسن کے ساتھ 27سالہ کے جین روئے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائیں 36سالہ سابق آسٹریولی کرکٹر شین واٹسن کا نام اس فہرست کا حصہ بننا کوئٹہ کے لیے اس لئے بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ واٹسن 9میچو ں میں 311رنز اور 10وکٹوں کے ساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرمامرز ہیں ۔جنوبی افریقہ سے رویلی روسو ،آسٹریلوی باﺅلر بین لافن باو لر جان میسٹنگز پہلے ہی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے با ہر ہو چکے ہیں

اس بار پی سی بی نے پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کے لئے الگ سے 20ہزار ڈالر رکھے تھے تاہم اسکے باوجود انگلش اور آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان جا کر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔


ای پیپر