بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار پاکستان میں گرفتار ،اب کہاں ہیں؟
15 جون 2020 (23:54) 2020-06-15

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کی جانب سے گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی سفارتی عملے کے دو اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بھارتی سفارتی عملے کے اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔ بھارتی سفارتی عملے کے اراکین کو سفارتی استثنی کی وجہ سے رہا کیا گیا۔ بھارتی اہلکاروں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق سڑک کراس کرتے ہوئے تیزرفتارگاڑی نے شہری کو ٹکرماری تھی۔ گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی ہوا تھا۔ واقعہ بھارتی اہلکاروں کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔مقدمے کے مطابق بھارتی اہلکاروں سے 10ہزارکی جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔


ای پیپر