پاکستان میں کرونا کی تباہ کن صورتحال کب شروع ہو سکتی ہے ؟طبی ماہرین کا انکشاف
15 جون 2020 (22:35) 2020-06-15

لاہور : پاکستان میں 13 سے 16 اگست کے دوران کورونا وائرس اپنے عروج پر ہونے کا امکان ہے اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس دوران 80 ہزار افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

ایک آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے بگڑتی جارہی ہے، ہم اس تباہ کن وبا کے نقصانات کو روک نہیں سکتے لیکن کم کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 13 سے 16 اگست کے دوران کورونا اپنے عروج پر ہوگا اور عالمی طبی ماہرین نے اس دوران 80 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


ای پیپر