کرونا میں مبتلا شاہد آفریدی کا مداحوں کیلئے اہم پیغام
15 جون 2020 (18:52) 2020-06-15

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکی صحت یابی سے متعلق دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہیں لوگوں کے پیغامات مل رہے ہیں جو ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ لوگ اس مشکل وقت میں مدد کے منتظر افراد کی تلاش اور ان کا خیال جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ 13جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔پاکستان میں لاک ڈاون کے دوران شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی تھی۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2663افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 53ہزار 291افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ای پیپر