فکسرز سرگرم،سہیل تنویر کا اہم انکشاف
15 جون 2020 (18:37) 2020-06-15

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ بکی سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میںکرکٹر سہیل تنویر نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں کھلاڑی احتیاط سے سوشل میڈیا استعمال کریں، سوشل میڈیا کے ذریعے کھلاڑیوں کو فکسنگ کی آفر آسکتی ہے، مجھے آفر اس لیے نہیں آئی کیونکہ میں بہت سنبھل کے انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اگر سینئر موجود نہیں ہوں گے تو جونیئر کو سیکھنے کا موقع نہیں ملے گا، دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے مگر مطمئن ہوں کہ سلیکٹرز نے میرے نام پر غور کیا، سیلکشن پالیسی میں اب جونیئرز کو زیادہ موقع دیا جارہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی پر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ بال جب تک شائن ہے فاسٹ بولرز کو سپورٹ کرے گی مگر اب تھوک سے اسے چمکانے پر پابندی عائد کردی گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوئی متبادل طریقہ متعارف کرائے وگرنہ فاسٹ بالرز کو ریورس سوئنگ کرانے میں مشکل پیش آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو تین سال ہوگئے پاکستان کی جرسی زیب تن نہیں کی مگر ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہا شاید اسی وجہ سے سلیکٹ نہیں ہوا، میری تمام توجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک پرفارمنس کو عزت نہیں دیں گے تو فائدہ نہیں ہے، ڈھلتی عمر میں بھی کھلاڑیوں نے سری لنکن سیریز میں کم بیک کیا، جو کھلاڑی ٹیم کو جیتوا سکتے ہیں وہ اپنے وطن کے لیے کھیل بھی سکتے ہیں، ہمارے یہاں کم بیک کسی بھی عمر میں بھی ہوسکتا ہے۔

 


ای پیپر