file photo

کورونا مریضوں کی پلازمہ تھراپی حتمی علاج نہیں: ماہرین
15 جون 2020 (16:52) 2020-06-15

لاہور: کورونا مریضوں کی پلازمہ تھراپی حتمی علاج نہیں، پاکستان میں پلازمہ تھراپی کا کلینیکل ٹرائل چل رہا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی نے پالیسی بیان جاری کر دیا۔

معروف ہیما ٹولوجسٹ، جنرل ریٹائرڈ پرویز احمد نے نیونیوز سے گفتگو میں کہا کورونا کے سیریس مریض کو پلازمہ تھراپی سے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ایبولا وائرس کی وبا میں پلازمہ تھراپی پر تجربات کئے لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔

ماہرین خون کا کہنا ہے کہ ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی پلازمہ لگانا چاہیئے، جس طرح لوگ پلازمہ تھراپی کے سلسلے میں جلدی کر رہے ہیں، اس سے علاج کے بجائے اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔


ای پیپر