file photo

شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت، خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا
15 جون 2020 (16:33) 2020-06-15

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ شہلا رضا نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا۔

کورونا میں مبتلا سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعداد 25 ہو گئی۔ شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

شہلارضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس سے قبل شہلا رضا نے پہلے بھی ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا تھا، دوبارہ ٹیسٹ کرانے پر مثبت آگیا۔


ای پیپر