file photo

'بھارتی فوجی چین کیخلاف جواب دینے کی صلاحیت اور اختیار نہیں رکھتے'
15 جون 2020 (10:15) 2020-06-15

نیو دہلی: بھارتی فوج کے سابق سربراہ بکرم سنگھ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے فوجی چین کیخلاف جواب دینے کی صلاحیت اور اختیار نہیں رکھتے، اس بار میں سیاسی قیادت ہی فیصلہ کرتی ہے، خدشہ ہوتا ہے کہ چین کو جواب دینے کی صورت میں بڑا تصادم ہو جائے گا، نقصان اٹھانا پڑے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بکرم سنگھ نے مانا کہ چین کو جواب دینے لگیں تو تصادم میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے، اس معاملے میں وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت دفاع کو ہی فیصلہ لینا ہوتا ہے۔ حالیہ واقعے کے بعد سیاسی قیادت نے چین کو جواب دینے کے کوئی احکامات نہیں دیے۔

ایل او سی پر کشیدگی کے سوال پر سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا دونوں جانب سے گولہ باری ہوتی رہتی، بڑا آپریشن کوئی ہو تو منظوری حکومت دیتی ہے۔


ای پیپر