file photo

کورونا وائرس، ملک میں مزید 97 افراد موت کے منہ میں چلے گئے
15 جون 2020 (10:08) 2020-06-15

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی، 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ۔

متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 تک جا پہنچی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 53 ہزار 721 مریض صحت یاب ہو گئے۔ پنجاب میں چون ہزار ایک سو اڑتیس، سندھ میں تریپن ہزار آٹھ سو پانچ افراد میں وائرس کی تشخیص، خیبرپختونخوا میں اٹھارہ ہزار تیرہ، بلوچستان میں آٹھ ہزار ایک سو ستتر اور اسلام آباد میں آٹھ ہزار پانچ سو انہتر مریض ہیں۔


ای پیپر