فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار وانا میں پولیس اسٹیشن قائم
15 جون 2019 (19:05) 2019-06-15

وانا : فاٹا انضمام کے بعد تاریخ میں پہلی بار وانا میں پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ،اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس نے بھی اپنا کام شروع کردیا۔

قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد جنوبی وزیرستان وانا میں پولیس اسٹیشن ایف سی وانا فورٹ میں قائم کیا گیا۔ایف سی نے علاقے کا کنٹرول پولیس کے سنبھالنے کے بعد فورٹ کو سٹی پولیس اسٹیشن کیلئے خالی کردیا اور پولیس نے باقاعدہ وہاں کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ وانا رستم بازار میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو کنٹرول کریں گے۔جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس سٹیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سے ایک قائم جبکہ 2اور بنانے باقی ہیں۔


ای پیپر