عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں:رانا ثنا اللہ
15 جون 2019 (18:41) 2019-06-15

لاہور:مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں اس بار ان کو دی گئی کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن ) رانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں اس بار ان کو دی گئی کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تا کہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں،فردوس باجی ملک پہ ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے۔

فردوس باجی آپ نے وزیر کی کْرسی پہ بیٹھ کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرْسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے ۔فردوس باجی وزیراعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں ،فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں ، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں ، جو کرنا ہے کریں ۔


ای پیپر