فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی
15 جون 2019 (16:59) 2019-06-15

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ، لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر فضائی بمباری شروع کردی جب کہ دوسری جانب اقوام متحدہ بار ہا جنگ بندی کی اپیل کر چکی ہے لیکن اس کے جواب میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری ہے، اسرائیلی فوج حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کا بہانہ بنا کر نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ فضائی بمباری حماس کے ٹھکانوں پر کی گئی، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں تین حملوں میں بحری بیس کو نقصان پہنچا اور سات مقام پر آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کا بہانہ بنا کر نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے۔اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دوبار غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 مقبوضہ علاقے میں آتشی غباروں کی وجہ سے سات مقامات پر آگ لگ گئی، اسرائیل نے غزہ کی بحری حدود بڑھانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے ماہی گیری کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا۔یاد  رہے کہ گذشتہ سال ہی اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی پر درجنوں فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور اس ایک سالہ بیٹی سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے۔


ای پیپر