نواز شریف جلد جیل سے باہر ہوں گے :مشاہد اللہ
15 جون 2019 (15:37) 2019-06-15

ریاض:مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

سعودی دارلحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے۔یک طرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، نون لیگ ووٹ کی عزت کے لیے اپنی مستقل جدوجہد جاری رکھے گی۔

مشاہداللہ خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت بد حالی کا شکار ہے، 50 لاکھ گھر دینے والے نے 9 مہینے میں 50 لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوسی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں۔


ای پیپر