Source : Yahoo

عید سے ایک رو ز قبل پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ،5دہشتگرد جہنم واصل
15 جون 2018 (20:27) 2018-06-15

راولپنڈی :شمالی وزیر ستان کی سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دشمن کے حملے سے 3فوجی شہید ہو گئے ،پاک فوج کے بھرپور جواب میں 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملے ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔


شہید ہونے والے فوجی جوان عثمان، افتخار اور آفتاب ہیںشہداءمیں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا تھا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل میں سول و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں سرحد پار حملوں اور بارڈ رسیکیورٹی مینجمنٹ بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔


ای پیپر