Source : Yahoo

شاہ رخ خان کی جانب سے مداحوں کیلئے عید مبارک کا پیغام
15 جون 2018 (18:29) 2018-06-15

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید کا تحفہ قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عید کا میٹھا بہت تیز ہے، انہوں نے اپنی اور ’زیرو‘ کی ٹیم کی جانب سے مداحوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا ہے۔

ٹیزر میں بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاہ رخ خان کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ٹیزرمیں شاہ رخ خان نے کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔


ای پیپر