سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے
15 جون 2018 (17:17) 2018-06-15

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا جس کے مطابق بروزہ جمعہ عید الفطر کی نما زادا کی گئی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔


شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد بروز جمعتہ المبارک سے عرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔


ای پیپر