Source : Yahoo

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں
15 جون 2018 (17:10) 2018-06-15

ممبئی:فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کے بعد دپیکا پڈوکون کو بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکار ہ بننے کا خطاب بھی ملنے لگا مگر پریانکا چوپڑا نے چند ہی دنوں میں ان سے یہ ’اعزاز‘ چھین لیا ہے اور فلم ’بھارت‘ کیلئے اتنا معاوضہ حاصل کیا ہے کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو فلم ’پدماوت‘ کیلئے 11 کروڑ روپے ادا کئے گئے اور اب انہیں ٹکر دینے کیلئے پریانکا چوپڑا میدان میں آ گئی ہیں جو سلمان خان کیساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ میں کامیابی ملنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے اور ’بھارت‘ میں کام کرنے کیلئے انہوں نے 14 کروڑ روپے طلب کئے۔


ای پیپر