ہیری دنیا کا بہترین شوہر قرار،میگھن مارکل

15 جون 2018 (16:53)

لندن:برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں،شادی کے بعد زندگی شاندار اور مزے میں گذر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں۔ میگھن مارکل نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ساتھ چیسٹر میں اپنی پہلی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اگرچہ شہزادہ ہیری ان کے ہمراہ نہیں تھے، لیکن میگھن انہیں یاد کر رہی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ جب وہاں موجود خواتین نے میگھن سے پرنس ہیری اور ان کے تعلق کے بارے میں سوالات کیے تو ڈچز آپ سوسیکس نے کہا کہ ' ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں'۔

جب ایک خاتون نے ان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کیا تو 36 سالہ میگھن مارکل نے جواب دیا، 'شاندار، میری زندگی بہت مزے میں گزر رہی ہے'۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں منگنی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری نےکہا تھا کہ انہیں میگھن سے پہلی ہی نظر میں محبت ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں