Source : Yahoo

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی
15 جون 2018 (15:47) 2018-06-15

لاہور: عید پر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی۔راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے اسکے علاوہ کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔شہر قائد میں قدرت مہربان مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی ، ساتھ ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ۔ عید آتے ہی آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے آج لاہور میں صبح سے ہی گرد آلود ہوائوں کا راج ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے ، عید پر بارشوں کی نوید سنادی ہے ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں،چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہر، آج بھی گرم رہیں گے۔


ای پیپر