بلاول بھٹو کو جان سے مارنے کی دھمکی
15 جولائی 2020 (23:02) 2020-07-15

اسلام آباد:سرکاری تحویل سے فرار ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس دھمکی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھرپور ردعمل دیا ہے۔

سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ وہ احسان اللہ احسان کی جانب سے بلاول بھٹو کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہیں۔گزشتہ روز بلاول بھٹو نے حکومت کی ناکامیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی اور آج انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے احسان اللہ احسان کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز ٹویٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ کس کے ایجنڈا کے تحت عالمی دہشتگرد کو رہا کیا گیا۔


ای پیپر