دنیا کا تیز ترین چارجر بھی متعارف کروا دیا گیا ،منٹوں میں 100 فیصد بیٹری فل
15 جولائی 2020 (20:03) 2020-07-15

لاہور :اوپو کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں کے دوران فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا گیا ہے اور اب چینی کمپنی نے اسمارٹ فونز کے لیے سب سے طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے کئی اقسام کے چارجرز متعارف کرائے گئے جن میں 125 واٹ کے ساتھ ساتھ 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر، 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر شامل تھے۔

کمپنی کے مطابق 125 واٹ فلیش چارجر ٹیکنالوجی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5 منٹ میں 41 فیصد جبکہ 20 منٹ میں 100 فیصد چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


ای پیپر