سونے کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل
15 جولائی 2020 (19:57) 2020-07-15

کراچی :ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ بڑھ کر 1808 ڈالر ہوگئی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔


ای پیپر