پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانا بھول گئی
15 جولائی 2019 (21:51) 2019-07-15

چیئرمین سینٹ کی تبدیلی سے قبل آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانا بھول گئی

اسلام آباد :سینٹ میں چیئرمین شپ کیلئے جاری کھیل کیلئے پیپلزپارٹی اپنے قائد کا پروڈکشن آرڈر جاری کروانا ہی بھول گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کیلئے موسم خاصا گرم ہے ،حکومتی اراکین جہاں کافی پر اعتماد نظر آرہے ہیں وہیں اپوزیشن کے تمام اتحادی سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ اپنا چیئرمین سینٹ لانے میں کامیاب ہو جائینگے ،ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے اپنے قائد آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانا بھول گئی۔ پی پی رہنما پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے لیے درخواست جمع کرانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ اپوزیشن کی درخواست پر طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست جمع کرانا بھول گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانا شازیہ مری کی ذمہ داری ہے، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی چیف وہپ شازیہ مری ہیں۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرز کے لئے درخواست کا علم نہیں جبکہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کے لئے درخواست جمع ہوئی ہوگی۔ تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کو تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔


ای پیپر