پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر شوہر کو دوسری شادی مہنگی پڑگئی
15 جولائی 2019 (20:15) 2019-07-15

لاہور :جی ہاں اب دوسری شادی کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ،دوسری شادی کرنے خواہشمند افراد کیلئے قانون کے مطابق ضروری ہے کہ وہ پہلے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لے وگرنہ اسے سزا کا سامنا کرنا پڑیگا ،ایسا ہی کچھ لاہور کے رہائشی راشد کیساتھ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق راشد نے اپنی پہلی بیوی سے جھوٹ بول کر دوسری شادی کر لی جس پر عدالت نے راشد کو بغیر اجازت شادی کرنے پر گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

اچھرہ کی رہائشی شمیم بی بی نے شوہر راشد کے خلاف اپنے موقف میں کہا کہ شوہر نے مجھ سے جھوٹ بولا اور میری اجازت کے بغیر خفیہ شادی کی۔


ای پیپر