ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو گیا
15 جولائی 2019 (18:34) 2019-07-15

لاہور :ملک میں بڑھتی مہنگائی کی ایک وجہ ڈالر ہے جس کا کئی ایک حکومتی وزراءنے اعتراف بھی کیا ،لیکن کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک دفعہ پھر ڈالر ایک روپے 7پیسے مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو کر 159.86پیسے کا ہوگیا ،ڈالر کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا جس نے ہر شخص کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی مسلسل اڑان سے روپیہ ہلکان کا شکار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کے عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری اور صنعتکار حضرات بھی کافی پریشان ہیں ،معاشی ماہرین کے مطابق ملکی کرنسی میں کمی کا رجحان ملک میں معاشی سرگرمیوں میں حالیہ تعطل کے پیش نظر ہو سکتا ہے،دوسری طرف تاجر برادری پہلے ہی ٹیکس نیٹ سے بچنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے ،اس تمام صورتحال کا خمیازہ پاکستانی معیشت پر بُری طرح پڑ رہاہے ،دیکھنا یہ ہے کہ ڈالر کب مستحکم ہو گا ۔


ای پیپر