مریم نواز پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا
15 جولائی 2019 (18:10) 2019-07-15

لاہور :ٹیکس کے جال میں بالآخر مریم نواز بھی پھنس گئیں ،ایف بی آر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر ٹیکس عائد کرکے انہیں نوٹس جار ی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف اور نصرت شہباز کو بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا ، مریم نواز پر مجموعی طور پر 12لاکھ 57ہزار اور نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72کے قریب ٹیکس عائد کیا گیا ،ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23جولائی تک مہلت دیدی ،اگر مقررہ وقت تک ٹیکس ادا نہ کیے گئے تو اکاﺅنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائیگی ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا۔ ایف بی آر نے نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ انہیں 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی جبکہ 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔

ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے اور مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کے اکاو¿نٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔


ای پیپر