اسلام آباد ہائیکورٹ کا ارشد ملک کی جگہ نئے جج کیلئے وزارت قانون کو خط
کیپشن:   Image Source: File Photo
15 جولائی 2019 (16:46) 2019-07-15

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جگہ نیا جج مانگ لیا، اس حوالے سے وزارت قانون کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر وزارت قانون کو نئے جج کے لیے خطہ لکھا گیا، جس میں احتساب عدالت نمبر 2 کیلئے نیا جج مقرر کیے جانے کی درخواست کی گئی۔ خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو متنازع ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ویڈیو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے جاری کی تھی۔


ای پیپر