Pakistan Black Out
15 جنوری 2021 (15:55) 2021-01-15

اسلام آباد :وزیر توانائی عمر ایوب نے  بلیک آئوٹ ہونے کی اصل وجہ بتا دی ،عمرایوب کا کہنا تھا 11بجکر 44 منٹ پر بلیک آؤٹ ہواتھا ،گدو کے ساتھ ایک بریکر پر 3 دن سے لگاتار کام ہورہا تھا،گدوپاور پلانٹ پر کام کرنے والوں نے بریکر کو غلط طریقے سے آپریٹ کیا،عمر ایوب کا کہنا تھا پاکستان میں یہ آٹھویں بار بلیک آئوٹ ہوا ۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے  کہا صبح 8 بجے تک متعدد مقامات تک بجلی آچکی تھی،پاکستان جلد بلیک آئوٹ سے نکل آیا ،اس حوالے سے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے،پچھلی حکومتوں نے گیس دریافت کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا ،گیس کی ڈرلنگ کیلئے 20  نئے بلاکس  کے ٹینڈرکیے جا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چوری کی بات کرتے ہیں تو یہ شور مچانا شرو ع کر دیتے ہیں ،عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ایک دن تمام جماعتیں چوری چھپانے کیلئے اکٹھی ہوں گی ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہو چکے ہیں ۔ 


ای پیپر