Ch Pervaiz Elahi and PMIK Meeting
15 جنوری 2021 (22:50) 2021-01-15

لاہور :سینٹ انتخابات سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کی خدمات حاصل کر لیں ،چوہدری پرویز الہٰی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہم اتحادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو سینٹ انتخابات میں جوڑ توڑ کیلئے ذمہ داری سونپ دی ہے ،عمران خان چوہدری پرویز الہٰی سے سینٹ انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنے کا کہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی،وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے جوڑ توڑ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ملکر باہمی مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران ان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر