اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،شیخ رشید
15 جنوری 2021 (22:09) 2021-01-15

لاہور :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کے جلسوں ،احتجاج پر بات چیت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،الیکشن کمیشن آنے پر رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،رکاوٹیں  نہ لگانے کا مطلب یہ نہیں کھلی چھوٹ دیدی گئی ،انہیں قانون کی پابندی کرنا ہوگی ،امن و امان خراب کرینگے تو قانون حرکت میں آئیگا ۔

شیخ رشید نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تاریخ سے متعلق بڑی خبر دیتےہوئے کہا عمران خان نے اپنا  فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی تاریخ میں توسیع نہیں کرنی ،انہوں نے کہا لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے درمیان میں رہے ،جان بچانے کیلئے اولاد کو آگے کیا ہوا ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا شکر ہےانہوں نے کہا اسلام آبادہی آئیں گے ،اسلام آبادآنے میں ان کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،مولانافضل الرحمان اس ملک پر رحم کھائیں،مولانا تفرقے میں ناکام ہوئے تو ختم نبوت کی بات  چھیڑدی ،ختم نبوت پر مجھ سے زیادہ کسی نے جیل نہیں کاٹی ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی ،سینیٹ  الیکشن میں حصہ لیں گے ،پی ڈی ایم کا عوامی مسائل  سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا مولانا صاحب آخری 5 اوورکا میچ کھیلنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ،کھیلتی رہے ،پی ڈی ایم قیادت سے ڈر نہیں،کچھ باتیں ہیں جن کا وقت نہیں ،کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل ،جیسا کریں گے ویسا بھریں گے ،اپوزیشن کے  کسی آدمی نے ہاتھ سے استعفے نہیں لکھے ،اپوزیشن بند گلی میں جانے کے بجائے کھلےراستے میں  جائے گی ،کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا ۔

شیخ رشید نے کہا مولاناجس اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں اسی میں الیکشن لڑنے جا رہے ہیں،یہ تھوک کر چاٹتے ہیں،یقین دلاتا ہوں کوئی کسی کو فون نہیں کررہا ،انہوں نے کہا کوئٹہ ایشو کو حل کرانے میں حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں ۔


ای پیپر