کشمیری عوام کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، اسدقیصر
15 جنوری 2021 (19:07) 2021-01-15

اسلام آباد: رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے اسلام آباد  میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پائیدار حل تک بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے نام نہاد جمہوریت پسند دعوے کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیر برصغیر کے نقشے پر تقسم ہند کے نا مکمل ایجنڈا کے طور پر موجود ہے جس کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا گزیر ہے۔

 اسپیکر اسد قیصر  نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا جو بازر گرم کر رکھا ہے دنیا بھر میں اس سفاکی کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے آبادتی نظام کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو ان کی اصل حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آبادیاتی حق سے محروم کرنے کا فوری نوٹس لینا چاھیے۔ اسپیکر مزید کہا کہ موجود حکومت نے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دوست ممالک کے ساتھ قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اور قائمہ کمیٹیاں برائے خارجہ امور اور انسانی حقوق کو مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ 

ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمانی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے کشمیر سے گہری وابستگی کا خیر مقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام نے اپنی حق خودارادیت کی تحریک آزادی میں اپنی ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارتی حکومت مودی کی فاشسٹ، سفاک اور بربریت کی نظریے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبہ آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ 


ای پیپر