وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
سورس:   فائل فوٹو
15 جنوری 2021 (16:08) 2021-01-15

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا ۔ 

قیمتوں میں اضافے سے پہلے مٹی کا تیل 73 روپے 65 فی لٹر تھا اور نئی قمیت 76 روپے 65 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فروخت ہو رہا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے کے بعد 114 روپے 66 پیسے ہو جائے گی۔ مارکیٹ میں پٹرول 106 روپے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا لیکن قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ 

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 


ای پیپر