ogra,petrol,price,increase,pm imran khan,petroleum
15 جنوری 2021 (13:58) 2021-01-15

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ٗ اوگرا کی تجاویز پر مبنی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی۔ اوگرام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پٹرولیم میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم ہائوس کو وصول ہو  چکی ہے۔اس پر آج وزیر اعظم فیصلہ کر یں گے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جانا  چاہیے۔سمری کے مطابق تجویز  دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 13 سے 15 روپے کا اضافہ کیا جائے۔پٹرول کی قیمت میں 13روپے 7 پیسے اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 3 پیسے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے ٗ لائٹ ڈیزل 15 روپے 35 پیسے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اضافے میں 17 فیصد جی ایس ٹی ٗ 30 روپے لیوی وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرام کی تجاویز کے برعکس صرف 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کریں گے۔وزیر اعظم عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرام کی سمری کو مسترد بھی کر سکتے ہیں۔ 

اس سے قبل بھی 15 دن پہلے اوگرام نے 10 سے 15 روپے اضافہ کی تجویز دی تھی مگر وزیر اعظم نے 1 سے 2 روپے اضافہ کرتے ہوئے اوگرا کی سمری کو مسترد کر دیا تھا  لیکن اب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اضافہ شاید تھوڑا زیادہ ہو۔ 


ای پیپر