PIA,Malaysia,flight,seized,crew,passengers,court,order
15 جنوری 2021 (13:39) 2021-01-15

کوالالمپور : ملائیشیا میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کیساتھ شرمناک واقعہ  ٗملائیشین عدالت کے حکم پر کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز سے مسافروں اور عملے کو اتار کر طیارے کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ 18 رکنی پی آئی اے کا عملہ ملائیشیا میں پھنس گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-895 پاکستان سے ملائیشیا گئی اور آج جب پاکستان واپسی کیلئے کوالالمپور ایئر پورٹ پر اس میں مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے پرواز کیلئے سگنل مانگا تو اسی وقت کوالالمپور ایوی ایشن کے اہلکاروں نے طیارے سے مسافروں اور عملے کو اتار دیا اور انہیں بتایا گیا کہ ملائیشین عدالت کے حکم پر طیارے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ 

پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی۔پی آئی اے طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے۔لیز پر لئے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر یہ کارروائی ہوئی ہے۔پی آئی اے نے دو طیارے ویتنام کی فضائی کمپنی سے لیز پر لئے تھے۔پی آئی اے کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے اور اب انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں بھی رہنا پڑے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کو ٹھیک طریقے سے دیکھ بھال کی جائیگی۔ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضے میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔پی آئی اے حکومت سطح پر اس مسلے کے حل کیلئے کوشاں ہے۔برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔ یہ طیارہ 2015 میں ایک ویتنامی فضائی کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا تھا۔


ای پیپر