schools,open,shafqat mehmood,18 jan,exams,pass
15 جنوری 2021 (13:14) 2021-01-15

اسلام آباد :حکومت نے18 جنوری سے مرحلہ وار سکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعلان کیاہے کہ اس بار کسی کو بھی امتحان دئیے بغیر پاس نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) میں ایک اہم اجلاس میں ملک بھر میں عالمی وبا کی صورتحال کا  جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعدوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور طالب علموں کیلئے تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا لیکن کسی کو بھی اس بار امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں ہمیں ماہرین نے بتایا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے مثبت شرح کم ہو گی ۔ اس سے قبل 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ٗاس وقت اس وبا کا شکار ہونے والوں کا 1.9 ریٹ تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک سکول اور کالجز 18 جنوری کو کھولے جا رہے ہیں۔پہلی سے آٹھویں کلاسیں یکم فروری سے تعلیم کا آغاز کریں گی۔جبکہ ہائیر ایجوکیشن کے ادارے بھی یکم فروری کو کھولے جائیں ۔ اس سال کسی کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائیگا۔اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر میں مزید جائزہ لیا  جائیگا اور ہم خاص طور پر دیکھیں گے کہ شہروں میں وبا کے پھیلائو کی کیا صورتحال ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا اور حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس سال سب طالبعلم پاس تصور ہوں گے کسی کا سال ضائع نہیں ہو گا۔


ای پیپر