pia,china,banned,3 weeks,pandemic,positive
15 جنوری 2021 (10:28) 2021-01-15

بیجنگ : چین نے پاکستان سے آنیوالی پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی۔ قومی ایئرلائن نے اس پابندی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے چین پہنچنے والے دن مسافروں کا جب عالمی وبا کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ پی آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ جب یہ لوگ پاکستان سے چین جانے والی پرواز میں سوار ہو رہے تھے تو ان کے عالمی وبا کے ٹیسٹ نیگٹو تھے۔ اب یہ معمہ حل ہونے میں نہیں آرہا تھا کہ آخر کیسے پی آئی اے کی پرواز کے دوران چند گھنٹوں میں مسافرعالمی وبا کا شکار ہو گئے۔اس خبر نے پاکستانی کے عالمی وبا کے ٹیسٹ کے نظام پر بہت سے سوال اٹھا دئیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے چین جانیوالے مسافروں کی 72 گھنٹے پہلے ہونیوالے عالمی وبا کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی لیکن جیسے ہی یہ مسافر چین پہنچے تو ان کی عالمی وبا کی رپورٹ مثبت آئی۔ پاکستان سے چین کیلئے پی آئی اے کی ہر ہفتےصرف ایک پرواز جاتی ہے۔جبکہ چینی فضائی کمپنی کی ہر ہفتے 19 پروازیں پاکستان میں اترتی ہیں۔


ای پیپر