shahzad akbar,denied,pm imran khan,politician,1 billion dollar,broadsheet
15 جنوری 2021 (09:32) 2021-01-15

اسلام آباد :مشیر احتساب شہزاد اکبر نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کیوے موسوی نے ایک ارب ڈالر کا ذکر تو کیا لیکن ان سے شواہد مانگے تو انہوں نے ثبوت نہیں دئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دئیے جانے والے ایک بیان کی تردید کر دی ہے جس میں وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب سے ایک پاکستانی سیاستدان نے ایک ارب ڈالر برطانیہ بھیجے جبکہ شہزاد اکبر نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ارب ڈالر والی بات مثال کے طور پر کہی ہے کیونکہ جب ہم نے کیوے موسوی سے ایک ارب ڈالر کے ثبوت مانگے تو وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ 

شہزاد اکبر نے کہا کہ میری جب کیوے موسوی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اس رقم کا ذکر ضرور کیا تھا۔ جب میں نے ثبوت مانگا تو انہوں نے اپنا تجربہ بتانا شروع کر دیا تو میں نے کہا کہ آپ ضرور تجربہ کار ہوں گے لیکن بات یہ ہے کہ میں بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعظم اپنی حکومت کو تجویز ہی دے سکتا ہوں کہ یہ ایک بندہ ہے جو اس طرح کا دعویٰ کر رہا ہے۔لیکن اگر آپ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ نیا ایگریمنٹ سائن کرو تو پھر میں وہ ثبوت دوں گا تو یہ میرے لئے بہت مشکل ہو جائیگا۔ 

کیوے موسوی ہی وہ واحد شخص نہیں تھے جنہوں نے ہم سے یہ بات کی اور بھی دو تین لوگ آئے تھے جنہوں نے حکومت پاکستان کو یہ پیشکش کی تھی کہ ان کی سروسز حاصل کی جائیں۔مگر کسی بھی شخص نے اپنے کوئی ثبوت نہیں دئیے۔


ای پیپر