پی ٹی اے نے لاکھوں قیمتی موبائل فونز بلاک کر دئیے
15 جنوری 2020 (19:06) 2020-01-15

لاہور: ایف بی آر کے ٹیکس تفصیلات ارسال نہ کرنے پر پی ٹی اے نے صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز بلاک کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ٹیکس کلچر میں ایف بی آر کی ناقص ٹیکس پالیسی کا وبال شہریوں کے سر آن پڑا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس تفصیلات ارسال نہ کرنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )نے صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ موبائل فونز بلاک کردیئے۔ذرائع کے مطابق گوگل پگزل سیریز، ون پلس اور مائیکروسافٹ کے متعدد ماڈلز کئے گئے ہیں جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پی ٹی اے حکام کے مطابق تفصیلات کیلئے آن لائن پورٹل کے علاوہ کوئی حتمی فہرست موجود نہیں۔


ای پیپر