مقبوضہ کشمیر میں 7 دن کیلئے انٹرنیٹ بحال
15 جنوری 2020 (18:29) 2020-01-15

سری نگر:مودی حکومت نے آخر کار مقبوضہ کشمیر میں سات دن کیلئے انٹرنیٹ بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر میں پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ تک انٹرنیٹ بند رہنے کے بعد انتظامیہ نے  جموں خطے کے کچھ حصوں میں موبائل انٹرنیٹ بحال کیا اور 15 جنوری سے ہوٹلوں ، سفری اداروں اورہسپتالوں میں براڈ بینڈ بحال کیا ۔ یونین ٹریٹری کے پرنسپل سکریٹری کے جاری کردہ حکم کے مطابق جموں کے پانچ اضلاع میں سفید فارم میں درج شدہ ویب سائٹس پر پوسٹ پیڈ موبائل کے ذریعہ رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

یہ حکم 15جنوری سے 7دن کے لیے نافذ رہے گا جب تک کہ اس میں ترمیم نہ کی جائے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ، یونین ٹیرٹری کے دوسرے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ رابطے کی خدمات مزید ہدایات تک معطل رہیں گی۔یہ حکم اس وقت سامنے آیا ہے جب انٹرنیٹ خدمات کے خاتمے پر سپریم کورٹ کی جانب سے جموں کشمیر انتظامیہ کو سخت احکامات دئے گئے تھے۔


ای پیپر