میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سینما میں
15 جنوری 2020 (18:09) 2020-01-15

کراچی: ٹی وی ناظرین کی پسندیدگی لئے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میرے پاس تم ہو ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیمائوں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔


ای پیپر