اتحادیوں کی ناراضگی پر چوہدری سرور کا اہم بیان
15 جنوری 2020 (17:55) 2020-01-15

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی ناراضگی سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں، اتحادیوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے، ان ہاﺅس تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کو بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن کو صبر کیساتھ 2023 کے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے ،کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،2020ءترقی اور خوشحالی کیساتھ نوجوانوں کیلئے روز گار کا سال بھی ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رکن شوکت بسرائ، اوورسیز پاکستانی راحت راﺅ اوردیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے ہی حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہی ہے مگرجیسے پہلے اپوزیشن کے تمام پلان فلاپ ہوئے ہیںاب بھی ان ہاﺅس تبدیلی سمیت اپوزیشن کے تمام پلان فلا پ ہی ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی سمیت ہرمیدان میں کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے اور جہاں تک اتحادیوں کی ناراضگی کا تعلق ہے تواتحادی حکومت میں اتحادیوں کے اختلافات ہوتے رہتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے حکومتی ٹیم اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطوں میں ہے ان سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور انشاءاللہ جلد اتحادیوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے اور حکومت کے خاتمے کا دیکھنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے آئینی مدت پوری کر نا ہمار اآئینی اورجمہوری حق بھی ہے۔

گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا وفاقی کابینہ کامختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی منظور شدہ ایک لاکھ 29 ہزار آسامیوں کے لئے ریکروٹمنٹ کر نے کا فیصلہ خوش آئند ہے رواں سال ملک میں روزگار کا سال بھی ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی وفاقی اور پنجاب حکومت تاریخ اقدامات کر رہی ہے جسکی وجہ سے ان کے مسائل سالوں نہیں مہینوں میں حل ہو رہے ہیں 2019 میں اوورسیز پاکستانیوں کی نے 22 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بجھوا ئیں ہیں جو گزشتہ6سالوں میں سب زیادہ ہیں یہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایماندار قیادت اور حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے انشا اللہ موجودہ مالی سال میں 24 ارب ڈالرز ترسیلات کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے شمالی علاقہ جات،بلوچستان، کشمیر بالخصوص وادی نیلم میں برفباری کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثر ہ علاقوں کی جلد بحالی کیساتھ ساتھ متاثر ین کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔


ای پیپر