رانا ثنا اللہ اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں: ڈی جی اے این ایف
15 جنوری 2020 (16:35) 2020-01-15

اسلام آباد: ڈی جی انٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سرعام قتل کرنے والے نے کبھی کہا میں مجرم ہوں، معاملہ عدالت میں ہے رانا ثنااللہ وہاں ثبوت دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور شہر یار آفریدی دونوں نے حلف لے رکھا ہے، دونوں لاٹری نکال لیں، اس میں سے نکل آئے گا کون گناہ گار ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ حلف دینے کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ کیخلاف کیس درست بنا، ڈی جی میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ اگر معاملات حلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں۔


ای پیپر