ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا : شیخ رشید
15 جنوری 2020 (16:17) 2020-01-15

رسالپور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کے شعبے میں مثالی انقلاب آئے گا ، مشکل صورتحال کے باوجود ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔

پاکستان لوکوموٹیوفیکٹری رسالپور میں 5 انجن مرمت کے بعد ریلوے کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون کے پہلے مرحلے میں پشاور سے نوشہرہ ترجیحی بنیادوں پر 180کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا ٹریک بچھے گا ،180کوچز بنانی ہے ، ریلوے اس ملک کو آگے لے جاسکتا ہے ۔گذشتہ 70سال کے دوران ہر حکومت نے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر توجہ دی اور اربوں روپے کے فنڈز استعمال کیے لیکن کسی حکومت نے ریلوے کی ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اسی وجہ سے آج ریلوے کی یہ صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی ابتدا پر نظر ڈورائیں تو پتہ چلتا ہے کہ سی پیک صرف ریلوے کے لئے محدود تھا ،14سال پہلے چین کے ساتھ ریلوے کی ترقی کے لئے ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیے گئے تھے اور آج یہ منصوبہ وہیں پر تھا جہاں چھوڑ کر گئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کی دلچسپی سے چین کے تعاون سے ایم ایل ون منصوبہ مکمل کیا جائے گا اسے پشاور سے لاہور اور کراچی تک کا سفربہت کم ہوجائے گا اور ایک بہترین ٹریک پر تیز رفتار ٹرین چلنے سے پوری ریلوے ترقی کی منازل طے کرے گی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال میں ایک کروڑ زائد مسافروں کو ٹرین پر لا کر 8ارب روپے اضافی آمدن حاصل کی ہے ، وزیراعظم نے ریلوے کے تمام ملازمین کے بنیادی پے سکیل کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے ، جون 2020سے ریلوے ملازمین کے سکیل بڑھ جائیں گے، عدالت عالیہ سے حکم امتناہی ختم ہوتے ہی تمام عارضی ملازمین کو مستقل اور رکا ہوا بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، 69 انجن 20 سالوں سے مرمت کے منتظر ہیں، پہلی مرتبہ مقامی طور پر ٹرین کے انجنوں کی مرمت کا آغاز ہوا ہے، ابتدا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ صرف ریلوے کے لئے تھا لیکن اس سے استفادہ میں ریلوے بد قسمتی سے باقی تمام شعبوں سے پیچھے رہ گیا۔


ای پیپر